حالیہ دورہ عراق کے حوالے سے علامہ شبیر میثمی کی علامہ ساجد علی نقوی سے اہم ملاقات
شیعہ نیوز: آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں زائرین کے موجودہ مسائل، عراق میں کئے جانے والے اقدامات اور وہاں ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ قائد محترم نے تفصیل سے رپورٹ کا جائزہ لیا اور دورے میں موجود تمام افراد کی محنتوں اور کاوشوں کو سراہا اور مزید اقدامات کو بڑی گہری نظر سے حل کرنے کی رہنمائی بھی فرمائی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل نے موجودہ محرم الحرام 1445ھ کے عشرہ مجالس میں ہونے والے مسائل سے بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔آئندہ کے لائحہ عمل اور تنظیمی صورتحال کو مزید بھتر انداز میں آگے لے جانے کے حوالے سے بھی قائد محترم نے مرکزی سیکرٹری جنرل کی رہنمائی کی۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے کل نواب شاہ کے قریب پیش آنے والے ٹرین کے افسوس ناک حادثے کی قائد محترم کو تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی۔ جعفری جوانوں کے بروقت اقدامات کو قائد محترم نے سراہا اور دنیا سے چلے جانے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی اور مرکزی سیکرٹری جنرل کو مزید تیز اقدامات کرنے کی ہدایات بھی دیں۔