پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

متنازع بل درحقیقت فرقہ واریت پھیلانے کی قانون سازی ہے: وفاق المدارس الشیعہ

شیعہ نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے سینٹ سے منظور ہونیوالے متنازع ترمیمی بل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی قانون سازی قرار دیا ہے۔ وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے واضح کیا ہے کہ متنازع بل پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ یکطرفہ قانون سازی کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔ اس حوالے سے مشاورتی عمل جاری ہے، جلد قومی پالیس کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ناصبی، تکفیری اور خارجی سوچ کے تحت منظور کروائے گئے بل سے ملک میں حالات خراب ہوں گے۔ بل کے محرک کالعدم دہشتگرد گروہ کے ہاتھ معصوم شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ بظاہر مقدس نام صحابہ، اہلبیتؑ اور ازواج مطہرات کے نام پر پیش کیا گیا بل دراصل معاشرے میں فساد کا باعث ہو گا۔ اس قانون پر عملدرآمد سے سورہ منافقون، سورہ تحریم اور دیگر آیات قرآنی، احادیث مبارکہ اور تاریخی حقائق بیان نہیں کئے جا سکیں گے۔ پھر مقدمہ جات درج ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ متنازع قانون سازی میں پارلیمانی روایات کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button