پاکستانی شیعہ خبریں
مشاہیرِ اسلام کی توہین روکنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کیاجائے، حسین مقدسی
شیعہ نیوز: تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ فوجداری ترمیمی بِل نظریہ پاکستان پر حملہ ہے، وطنِ عزیز کی بنیادیں کھوکھلی نہیں ہونے دیں گے۔ مشاہیرِ اسلام تو کُجا عام انسان کی توہین بھی حرام سمجھتے ہیں۔ مسلکی اختلاف رکھنے والوں کو دبانے کا لائسنس دے دیا گیا، پاکستان میں کوئی شیعہ سُنی لڑائی نہیں ایک عقیدہ دوسرے پر مسلط کرنے کے عزائم کو روکا جائے۔ مشاہیرِ اسلام کی توہین کا راستہ روکنے کیلئے تمام مذہبی سیاسی سماجی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر لائحہ عمل طے کِیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کی سنٹرل کمانڈ کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کِیا۔ انہوں نے کہا کہ توہین کی من پسند تشریح کر کے انتقامی کارروائیوں اور مذہبی آزادیاں دبانے کا ایک نیا سلسلہ چل نکلے گا