اہم پاکستانی خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ شہریار آفریدی کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت سے جج کی معذرت

شیعہ نیوز: ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔ عدالت نے فائل چیف جسٹس کو بھیجوا دی ۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ فائل چیف جسٹس آفس کو بھجوا رہے ہیں۔ چیف جسٹس کسی اور بینچ کو کیس مارک کریں گے ۔

شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد کے آرڈر پر تھری ایم پی او کے تحت شہریار آفریدی گرفتار ہیں۔شہریار آفریدی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button