پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور، علامہ جواد نقوی نے توہین صحابہؓ بل کو تشیع کیخلاف سازش قرار دیدیا

شیعہ نیوز:تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں سینیٹ سے پاس ہونیوالی متنازع توہین صحابہؓ بل کو تشیع کیخلاف سازش قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ بل پاس ہوا ہے تو مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، یہ مٹھائیاں کس نے تقسیم کیں؟ یہ مٹھائیاں انہوں نے تقسیم کیں جن کے ایک ہاتھ میں شیعہ کو مارنے کیلئے بندوق ہے اور وہ شیعہ کو مارنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعت کے رہنما سینیٹ کے چیئرمین، مولانا فضل الرحمان، اکبر چترالی، عبدالغفور حیدری اور دیگر ارکان کو مبارکبادیں دے رہے ہیں، اور ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگرد بھی ہیں اور ساتھ سیاسی بھی ہیں، اور سیاستدانوں کو اور حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں۔ دہشتگردوں کے لیڈر کہہ رہے ہیں کہ یہ بل ہم نے بنایا ہے، اور آگے پیش دوسروں نے کیا ہے۔

علامہ جواد نقوی نے کہا کہ کالعدم جماعت کے رہنماوں نے حکومت کیساتھ معاہدہ کیا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کیلئے حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے، اس کے بدلے میں ن لیگ پارلیمنٹ سے توہین صحابہ بل کو پاس کروا کے دے گی، جس کا مسلم لیگ ن نے ان کیساتھ تحریری معاہدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے پر رانا ثناء اللہ اور معاویہ اعظم کے دستخط موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل سپاہ صحابہ نے بنایا ہے، ان کے لیڈر واضح کہہ رہے ہیں کہ ہم نے یہ بل تیار کیا ہے، یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ بل کس کیلئے بنایا گیا ہے؟ یہ بل واضح ہے کہ اس کا ٹارگٹ شیعہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توہین کا فیصلہ کون کرے گا؟ وہ متشدد اور شرپسند لوگ جن کا تشدد آپ رکنے ہی نہیں دیتے، وہ اتنہا پسند جن کی انتہا پسندی کو آپ لگام نہیں دینے دیتے۔ انہوں نے کہا کہ شیعوں کو توہین صحابہؓ کا حق نہیں ہونا چاہیئے، کسی فرقے کو بھی کسی فرقے کی توہین کا حق نہیں ہونا چاہیئے، تم تو شیعہ فرقے کو ہی توہین سمجھتے ہو، شیعہ اذان ہو ہی توہین سمجھتے ہو، شیعہ کلمہ کو بھی توہین سمجھتے ہو، شیعہ کی کتابوں کو بھی توہین سمھتے ہو، شیعہ کی شکل کو بھی تم توہین سمجھتے ہو۔ یہ بہت خطرناک سوچ ہے، یہ ماحول بہت خطرناک ہے، تم تو پاکستان کو مودی کا ہندوستان بنا رہے ہو، جس طرح مودی نے مسلمانوں پر انڈیا کی زمین تنگ کر دی ہے، تم اسی طرح شیعوں پر پاکستان کی زمین تنگ کر رہے ہو۔ علامہ جواد نقوی نے کالعدم سپاہ صحابہ کی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے خطابات موجود ہیں کہ شیعہ جو اذان دیتے ہیں وہ بھی توہین صحابہ ہے، اس بل کی آڑ میں شیعہ فرقے کو ہدف بنایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button