پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
متنازعہ ترمیمی بل مسترد ہونے کی خبریں درست نہیں، مومنین احتجاج جاری رکھیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) متنازعہ ترمیمی بل مسترد ہونے کی خبریں درست نہیں، مومنین احتجاج جاری رکھیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے متنازعہ ترمیمی بل بعنوان توہین اہل بیتؑ و صحابہ و امہات مومنین پر اعتراض لگا کر واپس بھیج دیے جانے کی خبریں قیاس پر مبنی ہیں۔ اس کا کوئی دستاویزی ثبوت موجود نہیں۔ مومنین اپنا احتجاج جاری رکھیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں متنازعہ ترمیمی بل کے خلاف ملت جعفریہ کی جانب سے ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس کے انتظامات مکمل
مومنین سے گزارش ہے کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے مرکزی قائدین کی جانب سے اعلان کا انتظار کریں اور دشمنان اہل بیتؑ کے دفاع کیلئے بنائے گئے اس بل کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھیں۔