پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عراقی حکومت نے اربعین امام حسین ؑ پر فری انٹری ویزہ کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی حکومت نے اربعین امام حسینؑ کے موقع پر زائرین امام حسینؑ کیلئے فری انٹری ویزہ کا اعلان کردیا۔

پاکستان میں عراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیےکے مطابق پاکستان اور عراق کے وزراء خارجہ کے درمیان ہونے والی دوستانہ ملاقات کے نتیجے میں عراقی حکومت نے اربعین امام حسینؑ کے موقع پر پاکستانی زائرین کیلئے فری انٹری ویزہ کا اعلان کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ریمدان بارڈر ہزاروں پاکستانی زائرین کی خدمت کے لیے آمادہ ہے

اعلامیے کے مطابق یہ سہولت 19اگست سے 20 ستمبر 2023 تک میسر ہوگی۔

فری انٹری ویزہ کیلئے شرائط

اعلامیہ میں زائرین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ فری انٹری ویزہ کیلئے ہوائی سفر کرنے والے زائرین کیلئے ضروری ہے کہ ریٹرن ٹکٹ پی آئی اے یا عراقی ایئر ویز سے ہی حاصل کیے جائیں۔ اور صرف نجف انٹرنیشنل اور بغداد انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے ہی سفر کیا جائے۔

زمینی راستے سے سفر کرنے والے زائرین کو فری انٹری ویزہ کی سہولت فقط الشیب بارڈر سے ہی عراق میں داخل ہونے کی صورت میں ملے گی۔

واضح رہے کہ پاکستانی زائرین کیلئے اربعین امام حسین ؑ پر کوٹہ پچاس ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button