پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آئین پاکستان نے ملک میں بسنے والے تمام طبقات کے تحفظ کی ضمانت دی ہے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان نے ملک میں بسنے والے تمام طبقات کے تحفظ کی ضمانت دی ہے، پاکستان میں غیر مسلم آبادی کو تمام یکساں حقوق حاصل ہیں۔ ایک بیان میں ایس یو سی سربراہ نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ بابائے قوم کے نظریئے کے مطابق غیر مسلم آبادی کو کسی بھی مرحلے پر عدم تحفظ یا امتیازی سلوک کا احساس نہ ہونے دیا جائے اور ان کے حقوق کا ہر حال میں تحفظ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج اس مرحلے پر سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا غیر مسلم پاکستانیوں سمیت ملک کی بڑی آبادی کو یکساں حقوق فراہم کئے جارہے ہیں، جب منتخب مقننہ ہی عوامی حقوق کے تحفظ کی بجائے مخصوص ایجنڈوں پر چلائی جائے تو احساس تحفظ کیسے دیا جاسکے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو داخلی طور پر مضبوط مستحکم اور خوشحال بنانے کیلئے لازم ہے کہ حکمران طبقات اچھے اور بروں کی تمیز کو یقینی بنائیں تاکہ معاشرے سے بگاڑانتشار اور انارکی کا خاتمہ ہوسکے اور ملکی سلامتی اور قومی وحدت کا خواب شرمندہِ تعبیر ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button