اہم پاکستانی خبریں

بھارت چاند پر پہنچ گیا اور ہم سیاسی انتقام سے آگے نہیں نکل سکے، سراج الحق

ساہیوال: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک بھارت چاند پر پہنچ گیا اور ہم سیاسی انتقام سے آگے نہیں نکل سکے۔

ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے غریب کا جینا محال کیا اور اُس کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا، اس نااہل ٹولے کو امریکا سے لاکر پاکستانیوں پر مسلط کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں ایک ادارہ ہے جو آئندہ تیس سالوں تک پاکستان کو کنٹرول کرنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے، اسی ادارے کے تحت پی ڈی ایم اقتدار میں آئی تھی۔
سراج الحق نے کہا کہ بجلی، پیٹرول، ڈیزل اور گیس مہنگی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور عدلیہ نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے کبھی اقدامات نہیں کیے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان میں سودی نظام رائے ہے ملک ترقی نہیں کرسکتا کیونکہ سودی نظام اللہ کے ساتھ جنگ ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button