اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حاضر سروس فوجی بھی چیئرمین نادرا بن سکے گا، اہم فیصلہ

شیعہ نیوز: وزیراعظم انوار کاکڑ کی سربراہی میں نگران کابینہ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کیلئے قواعد کی منظوری دیدی ہے جنکی رو سے نادرا جیسے غیر معمولی اہمیت کےحامل ادارے کا سربراہ ایک حاضر سروس فوجی تعینات کیا جاسکے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نادرا کا اگلے انتخابات میں الیکشن کمشن کے ہمراہ اہم ترین ذمہ داریاں ادا کرنا ہیں۔

ذمہ دار ذرائع نے نمائندہ جنگ کو وزارت داخلہ کی طرف سے کابینہ ڈویڑن کو موصول ہونے والی وہ سمری دکھائی ہے جس میں واضع طور پر چیئرمین نادرا جیسی غیر معمولی پوزیشن پر ڈیپوٹیشن یا سکندمنٹ پر تعیناتی کا اصول نئے قواعد میں شامل کرنے کیلئے منظور کرایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button