مشرق وسطی

کنگ عبدالعزیز ایئربیس کے نزدیک سعودی لڑاکا طیارہ تباہ

ریاض: سعودی عرب کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران کنگ عبدالعزیز ایئربیس کے نزدیک گر کر تباہ ہوا۔

سعودی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی ایئر فورس کے “ٹورنیڈو” لڑاکا طیارے نے معمول کی تربیتی پرواز بھری تھی اور نامعلوم وجوہات کی بنا پر گر کر تباہ ہوگیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ ایک رہائشی علاقے کے نزدیک گرا تاہم خوش قسمتی سے وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ طیارے میں موجود پائلٹس بھی پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر بحفاظت اتر گئے۔

سعودی فوج کے ترجمان جنرل ترکی المالکی کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button