مشرق وسطی
پاکستانی افواج پر حملے کی مذمت اور خانوادہ شہداء سے تعزیت کرتے ہیں:ایران
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز پاکستان کے علاقے بنوں میں فوج پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے اور پاکستانی افواج اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والوں کی جلد شفایابی کےلئے دعا کی ہے۔
پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کل ایک خودکش حملہ آور دہشت گرد نے بنوں میں پاکستانی فوج پر حملہ کیا تھا جس میں 9 نوجوان شہید اور 17 دیگر زخمی ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھا اور اس نے اپنی موٹرسائیکل کو فوج کے کانوائے کے درمیان لے جاکر اڑا دیا تھا۔