پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے کوشش کرنا ایک دینی و شرعی اور قومی فریضہ ہے:سید غفران کاظمی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر عزاداری ونگ کے صدر سید غفران کاظمی نے کہا ہے کہ زائرین کے ساتھ تفتان اور ریمدان بارڈر پر ہونے والا ناروا سلوک دراصل رسول خدا (ص) کو دکھ پہنچانے کا عمل ہے، نواسہ رسولؑ کی زیارت تمام مسلمانوں کے مقدسات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجف اشرف اور کربلائے معلی میں سفر زیارت کے دوران مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ کے میڈیا مسئولین، مجلس وحدت مسلمین شعبہ نجف اشرف، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے بعض مسئولین اور سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے مسئولین کی باہمی تعارف اور رابطے کی نشستوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس مناسبت سے گزشتہ روز حسینیہ بیت الاحزان کے متولی و مسئول مولانا سید ذہین علی نجفی کی میزبانی میں مسئولین کی باہمی نشست ہوئی جس میں عزاداری سیدالشہدا علیہ السلام اور تفتان و ریمدان بارڈر سمیت زائرین کو درپیش متعدد مسائل پر مفید بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر کچھ زائرین سے بھی سفری مشکلات کے حوالے سے معلومات لی گئیں۔

مسئولین نے زائرین کے ساتھ تفتان اور ریمدان بارڈر پر ہونے والے ناروا سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے کوشش کرنا ایک دینی و شرعی، اخلاقی اور قومی فریضہ ہے، نواسہ رسولؑ کی زیارت تمام مسلمانوں کے مقدسات میں شامل ہے، تمام پاکستانیوں کو بحیثیت مسلمان اور بحیثیت پاکستانی زائرین کی شکایات کو سنجیدگی سے لینا چاہیئے۔

بات چیت کے دوران اربعین امام حسین (ع) کے موقع پر رضاکار تنظیموں کی طرف سے تفتان و ریمدان میں موکب اور خیمے نیز امدادی کیمپس لگانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button