پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ شبیر میثمی کی وفدکے ہمراہ عراقی سفیر سے ملاقات

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، عراق میں شعبہ زائرین کے مسئول علامہ مجیر میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے پاکستان میں عراق کے سفیر عزت مآب حمید عباس لطفا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں زیارات کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل نے اربعین پر پاکستانی زائرین کے لیے بہتر انتظامات پر سفیر محترم کا شکریہ ادا کیا جبکہ زائرین کے اُمور کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف دوطرفہ اقدامات اٹھانے اور باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کے پیش نظر برادر اسلامی ممالک میں مزید عوامی سطح کے رابطوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button