دنیا

ہندوستان سے 41 سفارتکاروں کے اخراج کے اعلان پر کینیڈا کے وزیراعظم کا ردعمل

شیعہ نیوز:کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ جاری کشیدگی کے دور میں بھی تعمیری تعلقات جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔

انھوں نے ہندوستان سے کینیڈا کے سفارتکاروں کے اخراج کے اعلان پر کینیڈا سے ہندوستانی سفارتکاروں کے اخراج کی کسی بات کی طرف کوئی اشارہ بھی نہیں کیا۔انھوں ںے کہا کہ دونوں ہی ممالک تعلقات میں آنے والی کشیدگی کے مشکل دور سے گذر رہے ہیں ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ سفارت کار رکے رہیں اور کینیڈین کی حمایت کے لئے حکومت ہندوستان کے ساتھ تعاون کریں۔

ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات اس وقت کشیدہ ہو گئے جب اوتاوہ کی حکومت نے کہا تھا کہ خالصتان تحریک کے رہنما نجر کے قتل میں حکومت دہلی کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان کے بعد سے دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کشیدہ ہوتے چلے گئے اور سفارتکاروں کے اخراج کی نوبت آن پہنچی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button