پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ رابطے اور تجارت میں حائل رکاوٹیں ختم ہونی چاہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ہمسایہ ممالک سے غیر قانونی طور پر ہونے والی اسمگلنگ کو روکا جائے اور اسمگل کی جانی والی جائز اشیاء کی تجارت کو قانونی شکل دی جائے۔ میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ رابطے اور تجارت میں حائل رکاوٹیں ختم ہونی چاہیں، ہمسایہ ممالک سے تجارت کے بغیر کسی ملک نے ترقی نہیں کی، اشیاء خوردونوش کی آمدو رفت پر پابندی قطعی طور پر ملکی مفاد میں نہیں چاہے حالات جنگی صورتحال بھی اختیار کر چکے ہوں، ہمسایہ ملکوں کے ساتھ باہمی تجارت ملکی معیشت میں تازہ خون کے بہاؤ کی مانند ہے جس سے کمزور معاشی حالت بہتر ہوگی، یہ اقدام ملکی بقاء کا ضامن ہے جس سے پہلو تہی دانشمندی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو کسی باقاعدہ لائحہ عمل کے تحت واپس بھیجا جائے، غیر ملکیوں کی واپسی کے لیے غیر منظم اور عجلت میں اقدامات اٹھانے کی بجائے مربوط اور منظم پالیسی اپنائی جائے، جس سے لاکھوں افغان مہاجرین کو مزید مشکلات میں ڈالے بغیر انکی واپسی کو ممکن بنایا جا سکے، انتہائی مجبوری کے عالم میں پاکستان آنے والے افغان مہاجرین کی جانوں کو خطرے میں نہ ڈالا جائے، روس افغان جنگ کے دوران پاک افغان بارڈر اوپن کرنے کے ہم خود ذمہ دار ہیں، امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے اور انکی کمین گاہوں پر کاری ضرب لگائی جائے، دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کی نابودی کی حکمت عملی وقت کا تقاضا ہونا چاہیئے ناکہ مجبور و بے بس مہاجرین کا جینا دوبھر کردیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button