مشرق وسطی

ایرانی فوج کی مشترکہ ڈرون مشقیں معینہ اہداف کے حصول کے ساتھ ختم

شیعہ نیوز: ایرانی فوج کے مشترکہ ڈرون 1402، فوجی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیئر علی رضا شیخ نے کہا ہے کہ یہ فوجی مشقیں آج ختم ہوئیں اور مشقوں کے آخری مرحلے میں ایران کے تمام فوجی یونٹوں نے شرکت کی ۔ انھوں نے کہا کہ ان فوجی مشقوں کے پہلے مرحلے میں فوج کی الیکٹرانک یونٹوں کی جانب سے جنگ کے مختلف طریقوں کی مشقیں انجام دی گئیں۔ بریگیڈیئرعلی رضا شیخ نے کہا کہ خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں جنوب سے مشرقی، مغربی، شمالی اور وسطی علاقوں کے درمیان ایران کے مختلف قسم کے تقریبا دو سو ڈرون طیاروں کی شرکت سے مشترکہ ڈرون فوجی مشقیں منگل کی علی الصبح شروع ہوئی تھیں۔

ترجمان نے فوجی مشقوں کے دوران ایران کے کمان انّیس ڈرون طیارے کے کامیاب آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اس ڈرون طیارے نے پہلی بار جنگی پرواز بھری اور اپناآپریشن کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔ انھوں نے ان فوجی مشقوں کا مقصد دوستوں کو حوصلہ افزائی کا پیغام دینا اور دشمن کو خبـردار کرنا قرار دیا تاکہ دشمن طاقتیں خام خيالی میں نہ رہیں اور جان لیں کہ ایران کی ڈرون طاقت صرف ایک آہنی گھونسا ہے جس کو دیکھ کر وہ ایران کی دفاعی توانائی کے شعبے میں فوج کے اعلی وقار کو بخوبی سمجھ سکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button