پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سفیر عزا جناب ندیم رضا سرور کے گھر میں خوشی کا سماٗ

شیعہ نیوز:عالمی شہرت یافتہ نوحہ خواںسید ندیم رضا سرور کے چھوٹے صاحبزادے اور نامور نوحہ خواں سید علی جی نے آسٹریلیا کی ایک مشہور یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرکے ڈگری حاصل کرلی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس پر ندیم سرور نے اپنے صاحبزادوں علی جی اور جی شناور کے ہمراہ گریجویشن تقریب کے بعد لی گئی تصاور اور پیغام جاری کیا ہے ۔

ندیم سرور نے کہا ہے کہ میرے بیٹے علی جی کو بہت بہت مبارک ہو جس نے حال ہی میں میکوری یونیورسٹی سے ڈبل ڈگری کے ساتھ گریجویشن کیا ہے۔یہ میری زندگی کے سب سے اہم خوابوں میں سے ایک تھا کہ میں اپنے بیٹے کو اس طرح کا سنگ میل حاصل کرتا اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثال قائم کرتا دیکھوں۔

میری دعا ہے کہ دنیا بھر کے تمام سرشار اور پرجوش افراد کو اپنے تعلیمی خواب کو پورا کرنے کا موقع ملے۔ آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button