شمالی شام میں ترکیہ کے پے در پے حملے
شیعہ نیوز:شمالی شام کے علاقے کو اپنے غیرقانونی حملوں کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے کردستان ورکرز پارٹی پی کے کے، کے زیر قبضہ تیس ٹھکانوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے-
ترکیہ کی وزارت دفاع نے اس حملے کے کچھ دیر بعد اعلان کیا کہ اس حملے میں پی کے کے، کے بعض کمانڈروں سمیت چھبیس کارکن ہلاک ہوئے ہيں- رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز رات دیر گئے شمالی شام پر ترکیہ نے فضائی حملے کئے ہیں-ترکیہ کی وزارت دفاع نے جمعے کی رات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ترکیہ کی فوج نے شمالی شام میں کرد فوجیوں پر حملے کئے ہيں – اس حملے کے دوران پی کے کے سے متعلق متعدد خفیہ ٹھکانوں اور ہتھیاروں کے گوداموں پر بمباری کی گئی ہے- شام کے مقامی ذرائع نے قامشلی، کوبانی، دیریک، عین عیسی، ابو راسین اور کانیہ کے مضافاتی علاقوں پر ترکیہ کے حملوں کی تصدیق کی ہے- دیریک سے عینی شاہدوں کے مطابق اس علاقے پر ترکیہ نے کل رات تین لڑاکا طیاروں سے حملے کئے ہیں-