مشرق وسطی

"طوفان الاقصی” صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والوں کے لئے پیغام ہے، حزب اللہ

شیعہ نیوز:لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف فلسیطنیوں کی جانب سے شروع ہونے والے "طوفان الاقصی” کی مناسبت فلسطینی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی دشمنوں سے مقابلہ کرنے کا واحد راستہ مسلح مزاحمت ہے۔ اسلامی اور عرب ممالک اور عالمی حریت پسندوں سے اپیل ہے کہ صہیونی حکومت سے برسرپیکار فلسطینیوں کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا اعلان کریں۔

حزب اللہ نے کہا ہے کہ تنظیم کی اعلی قیادت فلسطین کے حالات پر مکمل نظر رکھی ہوئی ہے اور فلسطین کے اندر اور باہر موجود مقاومتی رہنماوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔

بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ فلسطینی جوانوں کی استقامت سے صہیونی حکومت کو درس عبرت لینا چاہئے۔ آج کا آپریشن عرب دنیا اور اسلامی و عالمی حکومتوں مخصوصا اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی خواہش رکھنے والوں کے لئے پیغام ہے کہ فلسطین کی آزادی تک ہماری آرمانیں زندہ رہیں گی۔

یاد رہے کہ چند لمحے پہلے یمنی تنظیم انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں "طوفان الاقصی” کی مناسبت سے فلسطینی مقاومت کو مبارک باد پیش کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button