پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

طوفان الاقصیٰ اسرائیل کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، حسن عارف

شیعہ نیوز:مامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف کا کہنا ہے کہ الحمدللہ فسلطینیوں کی مزاحمت اور استقامت رنگ لے آئی۔ مظلوم فلسطینیوں نے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرکے دنیا بھر کے مظلومین کے دلوں کو مسرور کیا ہے۔ حسن عارف کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنیوالے عرب ممالک کو منہ کی کھانے پڑیں گی، طوفان الاقصیٰ اسرائیل کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کا کہنا ہے کہ ان شاءاللہ قرآنی فیصلے کے مطابق زمین پر مظلومین کی حکومت غالب آئے گی۔ اس شاندار اقدام پر فلسطین کے غیور مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے موقف کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیل کے مسلسل مظالم کا ردعمل ہے کہ اب اسرائیل اس کی تاب نہیں لا سکے گا اور نابود ہو جائے گا۔ حسن عارف کا کہنا تھا کہ نابودیِ اسرائیل نوشتہ دیوار ہے، بہت جلد دنیا کے مظلوم اپنی فتح کا جشن منائیں گے اور فلسطین کی ارضِ مقدس پر قابض ہونیوالے اپنے نجس وجود کے ساتھ واپس اپنے اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button