پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی کی علمی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں، علامہ شبیر میثمی

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے چہلم آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی کی مناسبت سے سلطان المدارس سرگودھا کی جانب سے منعقدہ جلسے میں شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی کی علمی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں، اللہ تعالٰی آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی کے درجات بلند فرمائے۔ ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ اس وقت پوری دنیا اس تعجب و حیرت کا شکار ہے کہ اسرائیل جیسے انٹیلیجنس نظام کو مسجد الاقصیٰ کے مجاہدین نے کیسے ناکام بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب نیت خالص اور یاد خدا ہو تو یقیناً اللہ تعالٰی کی مدد و نصرت ہمراہ ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسلام سربلند و سرفراز ہو رہا ہے، وہ اللہ تعالٰی جو بیت اللہ کی حفاظت کے لیے ابابیل کا لشکر بھیج کر اپنے گھر کی حفاظت کرتا ہے، وہ اپنے گھر کی حفاظت اور ظالم کی نابودی کے لیے مجاہدین کی مدد و نصرت بھی کرتا ہے، پاکستانی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button