پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملت کی تمام اکائیاں الائنس کو مزید منظم و مضبوط کرنے کیلئے کردار ادا کریں، جعفریہ الائنس

شیعہ نیوز:جعفریہ الائنس پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اجلاس بزرگ عالم دین علامہ رضی جعفر نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ بارگاہ حسینی کراچی میں منعقدہ اجلاس میں نائب صدر علامہ نثار قلندری، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ فرقان حیدر عابدی، جنرل سیکریٹری سید شبر رضا، علامہ ڈاکٹر علی عباس عابدی، شمس الحسن شمسی، ثروت رضوی، آئی ایس او کے غیور عباس اور سروش زیدی، تنظیم عزا ایڈہاک کمیٹی کے سبط رضا، آئی ایم آئی کے ڈاکٹر دلبر حسین سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور مظلوم فلسطینی عوام کی کامیابی اور قبلہ اوّل کی آزادی کے کئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا کہ امت کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، جعفریہ الائنس نعمت ہے جس کی ملک بھر میں مومنین کے باہمی اتحاد کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو سراہا گیا ہے، الائنس کا اتحاد و باہمی احترام کا پیغام اب سندھ سے نکل کر ملک کے چپہ چپہ تک پہنچ چکا ہے، ہمیں ملی تنظیموں مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل سمیت تمام شیعہ تنظیموں کو ساتھ لیکر اس الائنس کو مضبوط بنانا ہے۔

کابینہ اراکین نے متفقہ طورپر الائنس کی فعالیت کو سراہتے ہوئے ملت کی تمام اکائیوں کو دعوت دی کہ وہ الائنس کے فورم کو مزید منظم اور مضبوط کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ کابینہ اجلاس میں ملکی صورتحال خاص طور پر حیدرآباد کراچی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں جنرل سیکریٹری سید شبر رضا اور جوائنٹ سیکریٹری سبط رضا، شمس الحسن شمسی نے کابینہ اراکین کو الائنس کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ کابینہ اراکین نے ملک کی مقتدر حلقوں کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ ایک حقیقت ہے اور ہم اپنے عقائد سے کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، اتحاد کا مطلب ایک دوسرے کے عقائد کا احترام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پہلے ہی ابتر ہے، اس وقت ایک دوسرے کے خلاف بلاجواز مقدمات کا کھیل مزید کشیدگی بڑھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button