پاکستانی شیعہ خبریں

نواسی رسول حضرت زینب (س) اور اصحاب رسول کے مزارات پر حملہ کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، علامہ اعجاز بہشتی

WOMEN PROTEST MWMکراچی (اسٹاف رپورٹر) نواسی رسول حضرت زینب (س) اور اصحاب رسول کے مزارات پر حملہ کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، مزارات مقدسہ پر حملہ کرنے والوں نے توہین رسالت کے جرم کا ارتکاب کیا ہے، نواسی رسول حضرت زینب (س) اور اصحاب رسول کے مزارات پر حملہ کے خلاف شیعہ و سنی مسلمانوں نے احتجاج کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ تکفیریوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ اسلام کے نام پر صیہونیت کے پیدا کردہ لوگ ہیں جن کا مقصد فقط عالم اسلام کو انتشار کا شکار کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے تحت شام میں نواسی رسول حضرت زینب (س) اور اصحاب رسول (رض) کے مزارات پر باغی تکفیریوں کی جانب سے دہشتگردانہ حملہ کے خلاف کراچی پریس کلب پر منعقدہ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی اور صوبہ سندھ کی سیکریٹری جنرل خانم زہرہ نجفی شامل تھیں۔ احتجاجی مظاہرے میں پیروان زینب (س) کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پیروان زینب (س) تکفیری قوتوں کی جانب سے اسلام کے مقدسات کے توہین کے خلاف ہمیشہ میدان میں حاضر رہیں گی اور اپنی صدائے احتجاج کو بلند کریں گی۔ اس موقع پر شرکاءنے لبیک یاسول اللہ (ص)، لبیک یا زینب (س) ، امریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور سمیت دہشت گردی کے خلاف شعار بلند کئے۔

علامہ اعجاز بہشتی نے شرکائے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج شام میں نواسی رسول بی بی زینب (س) اور اصحاب رسول (رض) کے روضہ جات کی بے حرمتی سے امت مسلمہ کے باغیرت انسان کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے،تکفیریت کے پروردہ سامراجی ایجنٹوں نے مقامات مقدسہ پر حملہ کرکے امت محمدی کے جگر کو پارہ پارہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی زینب (س) کا روضہ آج بھی ظالم قوتوں کے خلاف ایک مظبوط للکار ہے جو ہمیشہ ہر مظلوم کو طاقت فراہم کرتا ہے اور اسے ظالموں کے مقابلے میں قیام کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی بی زینب (س) کے اس ہی پیغام سے خوفزدہ ہوکر اسلام کا کلمہ پڑھنے والوں نے اپنے جد امجد یزید کی سنت پر عمل کرتے ہوئے ظلم کی وہ تاریخ رقم کی ہے جو رہتی دنیا تک ہر باضمیر شخص کے لئے ایک دردناک یاد ہے، لیکن بی بی زینب (س) کے پیغام پر عمل کرنے والے ہمیشہ کردار زینبی ادا کریں گے اور ہر ظالم کے خلاف اپنی آواز حق کو بلند کریں گے۔
خانم زہرہ نجفی نے کہا کہ پیروان زینب (س) آج تکفیری دہشتگردوں کی ان کارروائیوں پر سراپا احتجاج ہیں کہ جو انہوں نے شام میں نواسی رسول حضرت زینب (س) اور اصحاب رسول (رض) کے مزارات پر حملہ کرکے کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج مقامات مقدسہ پر تکفیری دہشتگروں کے حملوں کے بعد دنیا جان چکی ہے کہ یہ دہشتگرد شام میں عوام کی نہیں بلکہ امریکی و اسرائیلی ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں، لیکن امت مسلمہ ان کے عزائم کو پہچان چکی ہے اور دنیا بھر کے شیعہ و سنی عوام ان کی سازشوں کے خلاف متحد و منظم ہیں اور اس بات کا اعلان کررہے ہیں کہ ہم نے تمہاری جانب امت میں دراڑ ڈالنے کی پالیسی کو پہچان لیا اور اب ہم اپنے اتحاد سے تمہاری ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button