زندگی اور موت میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، نتن یاہو
شیعہ نیوز: اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اور مقاومتی تنظیموں کے حملوں کے بعد اسرائیل کو زندگی اور موت میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم سب متحد ہیں اور اس جنگ میں حماس کو نابود کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تل ابیب کو بیرون ملک سے امداد موصول ہورہی ہے جس کے ذریعے ہم ناپید ہونے والے جنازوں کو ڈھونڈ سکیں گے۔
نتن یاہو نے کہا کہ تمام ممالک کو حماس کا مقابلہ کرنا ہوگا ہم حماس کی میزبانی کرنے والے تمام ممالک پر پابندی لگائیں گے۔
انہوں نے امریکی صدر سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرے تاکہ اپنے شہریوں کا دفاع کرسکے۔ امریکی وزیردفاع کے ساتھ ملاقات کے دوران مزید ہتھیار دینے کا مطالبہ کریں گے۔
صہیونی وزیراعظم نے حماس کے خوف میں ہواس باختہ ہوکر کہا کہ اگر حماس کے دسترس میں ہو تو ہم سب کو قتل کردے گی۔ ہم غزہ کے اطراف میں موجود اسرائیلی شہروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔