
عالمِ کفر ایک ملت، مسلمان افتراق و انتشار کا شکار ہیں، حسین مقدسی
شیعہ نیوز:تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہا ہے کہ عالمِ کفر ایک ملت بن کر متحد ہو چکا ہے جبکہ مسلمان افتراق و انتشار کا شکار ہیں،مسلم ممالک اسرائیل سے تعلقات بنانے کے خواہاں ہیں جبکہ اسرائیل اسلام مخالف قوتوں کا پروجیکٹ ہے۔ آج چالیس ملکی اتحاد کی فوج کہاں ہے۔ اسرائیلی جارحیت اور بھارتی جبر و استبداد کے خلاف تمام اسلامی ممالک کو متحد ہو کر مشترکہ حکمتِ عملی وضع کریں،مسلم حکمرانوں کو اپنے تخت و اقتدار سے غرض ہے اور اسی کیلئے استعمار کے کاسہ لیس بنے ہوئے ہیں۔اسرائیل کی مذمت سب کو کرنی چاہیے۔رسولِ اکرمؐ نے حضرت ابو طالب کے وصال کے سال کو عام الحزن قرار دیا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے حضرت ابو طالب کے وصال کی مناسبت سے ایام الحزن کے مرکزی ماتمی احتجاجی جلوس کی قیادت کرتے ہوئے عزاداروں اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ آغامقدسی نے باورکرایاکہ دنیاوی وسائل سے لیس مشرکینِ مکہ کی مخالفت کو حضرت ابو طالب نے اپنے عزم سے ناکام بنایا۔انہوں نے مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو جائیں، اتحاد ہی میں مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل پوشیدہ ہے۔