حسن عارف آئی ایس او پاکستان کے دوبارہ مرکزی صدر منتخب
شیعہ نیوز:امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ قرآن و اہلبیت مرکزی کنونشن لاہور میں اختتام پذیر ہو گیا۔ مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس میں حسن عارف کو دوبارہ میر کاررواں منتخب کر لیا گیا۔ مرکزی صدر کے نام اعلان علامہ شبیر بخاری نے کیا۔ اعلان ہوتے ہی پنڈال امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ حسن عارف اور محمد شہریار کے نام مرکزی مجلس عمومی میں پیش کئے گئے۔ ارکان مجلس عمومی نے خفیہ رائے شماری سے حسن عارف کو دوبارہ مرکزی صدر منتخب کرلیا۔ رکن مجلس نظارت علامہ غلام عباس رئیسی نے نئے مرکزی صدر سے حلف لیا۔ حسن عارف کا کہنا تھا کہ وہ تنظیم کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کے کارکنوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ اس موقع پر نومنتخب مرکزی صدر نے آئندہ تنظیمی سال کو "تعمیر وطن” کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا۔