پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور، آئی ایس او کی "حمایت فلسطین ریلی” فضا مردہ باد اسرائیل کے نعروں سے گونج اُٹھی

شیعہ نیوز:امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے نومنتخب مرکزی صدر حسن عارف کی قیادت میں لاہور میں ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک مال روڈ پر "حمایت فلسطین ریلی” نکالی گئی۔ شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی میں ملک بھر سے آئے ہوئے آئی ایس او پاکستان کی کارکنوں نے شرکت کی۔ فیصل چوک میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر حسن عارف نے کہا کہ حکومت پاکستان فلسطینیوں کو فوری امداد پہنچائے، اسرائیلی ناسور کا واحد حل اس کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی مزاحمت نے ثابت کیا ہے کہ اسرائیل ناقابلِ شکست نہیں، فلسطینیوں نے کسی ملک پر نہیں، بلکہ اپنے علاقے پر قابض افراد پر حملہ کیا۔ حسن عارف کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کو عالم کفر کیخلاف متحد ہونا ہوگا، مسلم ممالک اسرائیل سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کریں۔ فلسطین صرف فلسطنیوں کا ہے، اسرائیل کی نابودی اور فلسطین کی آزادی کا آغاز ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب تمام مسلمان مسجد الاقصیٰ میں نماز ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button