اسرائیل غزہ تک امداد نہیں پہنچنے دے رہا ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا بیان
شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے پاس مصر، اردن ، غرب اردن اور اسرائیل میں خوراک ، پانی، طبی وسائل اور ایندھن موجود ہے کہ جسے وہ چند گھنٹوں میں ارسال کرسکتا ہے، لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے کارکنوں کو ان امدادی سامانوں کی غزہ کے عوام کے درمیان تقسیم میں کوئی رکاوٹ نہ ہو اور ان کو مکمل سیکورٹی دی جائے۔
صیہونی حکومت کہ جسے گزشتہ دنوں میں فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں میدان جنگ میں عبرتناک اور ذلت آمیز شکست نصیب ہوئی ہے، غزہ کی تمام گزرگاہوں کو ایک غیر انسانی اقدام کے ساتھ بند کر دیا تاکہ طوفان الاقصی کارروائی میں فلسطینی مجاہدین کو جرات مندانہ آپریشن کو روکنے پر مجبور کیا جا سکے۔
اقوام متحدہ، انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے ماہرین نے غزہ کی پٹی میں شہریوں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کو ’اجتماعی سزا‘ کی واضح مثال قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ انسانی صورت حال مزید سنگین ہوسکتی ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں کے لیے ایندھن کے ذخائر چوبیس گھنٹوں میں ختم ہوجائیں گے۔