پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
غاصب اسرائیل غزہ میں کھلی جارحیت پر اتر آیا ہے
شیعہ نیوز:مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اسرائیل کی ہسپتال پر وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیس اکتوبر جمعہ کو ملک بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیل غزہ میں کھلی جارحیت پر اتر آیا ہے اور رہائشی عمارتوں، سکولوں اور ہسپتالوں پر حملے کر کے سنگین جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ انسانی حقوق کے ادارے معصوم بچوں، خواتین اور طبی عملے کا قتل عام فوری رکوائیں