اہم پاکستانی خبریں

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز:شہر قائد میں کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی نے کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن پولیس نے پٹیل پاڑہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشتگرد حافظ قاسم رشید عرف بلال عرف گنجا ولد محمد عبدالرشید کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد نے دوران گرفتاری جیل سے نیٹ ورک چلایا، جس میں عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کے ذریعے بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال امجد صابری، رینجرز کے 4 جوانوں، صدر میں 4 فوجی اہلکاروں اور 4 اہل تشیع مسلمانوں کو قتل کیا تھا۔

لشکر جھنگوی کا گرفتار دہشتگرد رکن سندھ اسمبلی رضا حیدر کے قتل سمیت دیگر متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں جیل بند تھا اور حال ہی میں جیل سے رہا ہوا تھا۔ گرفتار دہشتگرد اپنے ساتھیوں وسیم بارودی، عبداللہ، دانش، حافظ اخلاق، پرویز، قاری عنایت اور عبداللہ الیاس تیموری کے ساتھ دہشتگردوں کو مزید کارروائیوں کیلئے فعال کر رہا تھا۔ ابتدائی طور پر گرفتار دہشتگرد نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل پیر مسعود احمد، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالرزاق عباسی کے قتل سمیت دیگر وارداتوں کا اعتراف کیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button