پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جہادِ فلسطین کیلئے جماعت اسلامی نکلتی ہے تو ہم ساتھ دیں گے، علامہ جواد نقوی

شیعہ نیوز:جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام منصورہ لاہور میں علماء و مشائخ غزہ ہمارا منتظر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ اُمت مسلمہ متحد ہو کر دفاع کرے گی تو ہی کامیاب ہوگی، ہم الگ الگ ہو کر کوئی کام کریں گے تو کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک گروہ کی بجائے جماعت اسلامی جیسی جماعت آگے بڑھتی ہے تو ہم ان کیساتھ تیار ہیں، جماس نے وہ راستہ دکھا دیا ہے، اللہ نے اذن جہاد دے دیا ہے، فلسطینی بچے پکار رہے ہیں کہ اے اللہ کوئی ولی بھیج جو انہیں اسرائیلی مظالم سے نجات دلائے۔ انہوں نے کہا کہ صرف فلسطین کی خبریں سن لینا اور افسوس کر لینا اور واقعات کیخلاف مذمتی بیان دے دینا کافی نہیں، آج علماء کھل فتوی دیں، اور یہ ذمہ داری قبول کریں، اللہ کا حکم ہے، فلسطینیوں کی مدد کیلئے میدان عمل میں نکلو۔

انہوں نے کہا کہ یہ یہود تم سے کبھی راضی نہیں ہوں گے، وہ رسول اللہ کا احترام نہیں کرتے، قرآن کو جلاتے ہیں، تو ہم ان سے کیسے توقع رکھیں، اسرائیل اور انڈیا ایک ہی ہیں، مودی بھی کشمیر پر قبضہ جما کر اسی طرح کرنا چاہتا ہے، جس طرح اسرائیل مظلوم فلسطینیوں پر بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ اس حوالے سے جماعت اسلامی جو بھی قدم اٹھاتی ہے، ہم ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، جماعت اسلامی آگے بڑھے اور فلسطین کی آزادی کیلئے پالیسی دے، ہم تمام جو اس کانفرنس میں موجود ہیں، لبیک کہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button