دنیا

اس بار حزب اللہ اسرائیلی انٹیلی جنس کو سرپرائز دے سکتی ہے، خوفزدہ صیہونیوں کو خدشات ستانے لگے

شیعہ نیوز: صہیونی میڈیا نے حزب اللہ کے ممکنہ اقدامات کے حوالے سے تل ابیب کے حکومتی اہلکاروں میں خوف و ہراس پھیلنے کا اعتراف کیا ہے۔

ان ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے: اسرائیل میں کوئی بھی حزب اللہ کے اگلے اقدامات کی پیشین گوئی نہیں کر سکتا کیونکہ اس بات کا خدشہ ہے کہ ہم جنوب میں الاقصیٰ طوفان آپریشن کی طرح انٹیلی جنس کی ناکامی کا مشاہدہ کریں گے۔

قبل ازیں عبرانی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کو حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے ارادوں کو سمجھنے کا چیلینج درپیش ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے مزید تاکید کی: ہم سید حسن نصر اللہ کی خاموشی اور شمالی سرحدوں میں اسرائیل کے خلاف تھکا دینے والی جنگ کے آغاز کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

عبرانی میڈیا نے صیہونی رجیم کی انٹیلی جنس شکست کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ (غاصب) اسرائیل کو بدترین حالات یعنی ایک ہی وقت میں دو (بلکہ کئی) محاذوں پر جنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button