اہم پاکستانی خبریں

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا فلسطینی طلبا کیلیے مراعات کا اعلان

شیعہ نیوز: سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے فلسطینی طلبا کے لیے بڑی مراعات کا اعلان کردیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے متعلقہ حکام کو صوبے کے سرکاری انجینئرنگ اور میڈیکل کالجز میں زیرتعلیم فلسطینی طلبا کی ٹیوشن فیس اور ہاسٹل فیس معاف کرنے کی ہدایت کی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کی جامعات کو بھی فلسطینی طلبا کے لیے اسکالرشپ کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔ سندھ کے مختلف سرکاری انجینئرنگ اور میڈیکل کالجز میں 48 فلسطینی طلبا زیر تعلیم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button