دنیاہفتہ کی اہم خبریں
حسن نصر اللہ کے خطاب سے پہلے امریکی وزیر خارجہ کی تل ابیب آمد
شیعہ نیوز: امریکی وزیر خارجہ تل ابیب کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔
اسرائیلی چینل 12 کے مطابق طوفان الاقصی کے شروع ہونے کے بعد امریکی وزیر خارجہ کا یہ تیسرا دورہ ہے۔
ذرائع کے مطابق انتھونی بلینکن تل ابیب حکام کو غزہ میں جنگ بندی پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔
مبصرین حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے خطاب سے پہلے اس دورے کو اہمیت دے رہے ہیں۔
امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا تھا کہ حسن نصر اللہ کے خطاب کا انتظار کررہے ہیں۔