
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
عالمِ اسلام کا کھویا ہوا عروج کشمیر و فلسطین کی آزادی کے بغیر ناممکن ہے، حسین مقدسی
شیعہ نیوز:) یومِ یکجہتی ِ فلسطین پر مظلومینِ فلسطین و کشمیر کی حمایت، صیہونی و بھارتی بربریت اور دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ جامع مسجد اہلبیت میں جمعہ کے اجتماع سے سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر صہیونی حملے مسلم حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمِ اسلام کا کھویا ہوا عروج کشمیر و فلسطین کی آزادی اور القدس کی بازیابی کے بغیر ناممکن ہے۔ جامع مسجد قصرِخدیجۃ الکبریٰ ترلائی میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نےکہا کہ اب بھی ہول ناک صورت حال میں خوابِ غفلت میں ڈوبی ہوئی امتِ مسلمہ کی آنکھ بیدار نہ ہوئی تو پھر ہر مسلم ملک اپنی باری کا انتظار کرے۔