اہم پاکستانی خبریں

صہیونی ریاست عالمی مجرم بن چکی ہے: شہباز شریف

شیعہ نیوز:مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست عالمی قوانین، جنیوا کنونشن، انسانیت کے ہر ضابطے کو پامال کر رہی ہے، صہیونی ریاست عالمی مجرم بن چکی ہے۔

شہباز شریف نے غزہ میں عالمی نیوز ایجنسی کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر حملے سچائی اور اسرائیل کے قتلِ عام کو دنیا تک پہچنے سے روکنے کی مجرمانہ کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر سے غزہ مقتل گاہ بنا ہوا ہے، بے گناہ شہریوں کے ساتھ صحافی بھی قتل ہو رہے ہیں، ‎ظالم اور قابض صیہونی ریاست صرف مسلمانوں ہی نہیں بلکہ سچائی اور اختلاف کی ہر آواز کی دشمن ہے۔

صدر مسلم لیگ کا مزید کہنا ہے کہ ناجائز ریاست ناجائز اقدامات سے اپنے جرائم چھپا نہیں سکتی، ‎صہیونی ریاست کا ظلم نہ روکا گیا تو مظلوموں کے لہو اور آنسوؤں سے آنے والا ’طوفانِ نوح‘ سب بہا لے جائے گا۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ صحافیوں اور بے گناہ انسانوں کے قتلِ عام پر عالمی اداروں کی بے بسی افسوس ناک ہی نہیں شرم ناک بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button