پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بہت جلد کرہ عرض پر اسرائیل نامی کسی قبضہ گروپ کا وجود نہیں ہوگا

شیعہ نیوز:امت اسلامیہ سرزمین فلسطین کی بقا کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، آج عالم انسانیت کے سامنے شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کا حقیقی چہرہ آشکار ہوچکا ہے،مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام نے عالم انسانیت کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے،ان خیالات کا اظہار صدر آئی ایس او طالبات کراچی ڈویژن خواہر زہرا نے آئی ایس او طالبات کراچی ڈویژن کے تحت فوارا چوک تا کراچی پریس کلب مظلومین فلسطین کی حمایت میں نکالی گئی ریلی کے اختتامی جلسے سے کرتے ہوئے کیا۔انہونے مزید کہا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال امت مسلمہ سے دفاعی معاونت کا تقاضہ کر رہی ہے مگر افسوس نام نہاد مسلم ممالک کے حکمران وہاں راشن کے تھیلے بھجوا کر سادہ لوہ عوام کو بیوقوف بناتے دکھائی دے رہے ہیں اور اپنے آقاؤں دھشتگرد زمانہ امریکہ و اسرائیل کو مظلومین فلسطین پر حملوں کے لیئے اپنی سرزمین فراہم کررہے ہیں، بہت جلد کرہ عرض پر اسرائیل نامی کسی قبضہ گروپ کا وجود نہیں ہوگا،ہم آج کے اس اجتماع سے ان نام نہاد اسلامی ممالک کہ جو حقیقت میں اسلام کے دشمن ہیں ان کو یہ واضح پیغام دیتے ہیں کہ خبردار رہو کہیں ایسا نہ ہو کہ طوفان الاقصی کا بھنور ہی تم سب کو اپنی لپیٹ میں لےلے،آج کہ جب مسلمانان پاکستان کی نظریں فلسطین کی جانب ہیں اور شیطان بزرگ کا چہرہ دنیا کے سامنے آرہا ہے ،وہیں عالمی استعمار پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات اور سیکیورٹی فورسز پر اپنے کارندوں کے ذریعہ حملے کروا کر عوام کی توجہ مسئلہ سے ہٹانا چاہتا ہے۔آج کا یہ اجتماع پاراچنار میں کئی روز سے جاری تکفیری لشکرکشی اور سیکیورٹی فورسز پر کئے گئے حملوں کی مذمت کرتا ہے اورمطالبہ کرتا ہے کہ پاراچنار میں فوری امن و امن کی صورتحال کو قابو میں لا کر تکفیری عناصر کیخلاف فوری کاروائی کی جائے۔ریلی میں شہر بھر سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ریلی کےدیگر مقررین میں خواہر نشاط زہرا اور سابق ڈویژن صدر آئی ایس او طالبات کراچی ڈویژن خواہر نرجس زہرا شامل تھیں۔مقررین کا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کسی ایک فرقہ کا مسئلہ نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے، آج ہمیں فرقہ پرستی سے باہر نکل کر امت واحدہ بن کر مسئلہ فلسطین اور قبل اول کی آزادی کے لیئے عملی جدوجہد کرنی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button