دنیا

امریکی وزیر خارجہ کا دورہ ترکیہ، مشتعل مظاہرین کے "قاتل بلنکن، انقرہ سے باہر نکلو” کے نعرے

شیعہ نیوز: انقرہ میں ترک اور امریکی وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی، امریکی وزیر خارجہ انٹوںی بلنکن نے ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات میں ترک ہم منصب حاقان فیدان سے غزہ تنازع کو علاقے سے باہر نہ پھیلنے اور غزہ میں امداد کی کوششیں بڑھانے پر بات چیت کی۔ دونوں راہنماؤں کی ملاقات کے مقام کے باہر فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ ہوا، مشتعل مظاہرین نے قاتل بلنکن، انقرہ سے باہر نکلو کے نعرے لگائے۔ انقرہ میں ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ملاقات کے بعد انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ترک وزیر خارجہ سے بہت اچھی، طویل اور تعمیری گفتگو ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے کام کرنے پر تبادلہ خیال ہوا، غزہ سے لوگوں کو نکالنے کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ آئندہ دنوں میں غزہ کی انسانی امداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ترکیہ اور نیٹو کے دوسرے ممالک یرغمالیوں کی رہائی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ دونوں راہنماؤں کی ملاقات کے مقام کے باہر فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ ہوا، مشتعل مظاہرین نے "قاتل بلنکن، انقرہ سے باہر نکلو” کے نعرے لگائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button