غزہ کےلیے پاکستان سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ
شیعہ نیوز:غزہ کےلیے پاکستان سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ ہوگئی ہے۔
نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے امدادی سامان کی تقریب روانگی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امدادی سامان کی دوسری کھیپ فلسطینیوں کیلئے روانہ کررہےہیں ، امداد انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر بھجوائی جارہی ہے ۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 90ٹن امدادی سامان بھیجا جارہا ہے ، ایک ماہ سے فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ، پاکستان فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے وزیر انسانی حقوق خلیل جارج کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ ظلم کیخلاف آواز اٹھائی ہے ، پاکستان دنیا میں امن چاہتا ہے ۔
فلسطینی سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امداد پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں ،پاکستان نے ہر فورم پر مسئلہ فلسطین کی حمایت کی ہے ، غزہ مین فلسطین کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔