سعودی میڈیا اسرائیلی زبان بولنے گا، حماس کیخلاف صیہونی پروپیگنڈے کی حمایت
شیعہ نیوز: سعودی میڈیا بھی امریکہ، مغربی اور اسرائیلی میڈیا کی طرح صیہونی زبان بولنے لگا ہے۔ سعودی ٹی وی چینل العربیہ نے اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی حکومت کے اس پروپیگنڈے کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی زخمی جس ہسپتال میں زیرعلاج تھے، اس پر اسرائیلی جنگی طیاروں کا حملہ دراصل حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر پر حملہ تھا، سعودی ٹی وی چینل کے مطابق دراصل بظاہر الشفاء اسپتال کے بارے میں یہی خیال تھا کہ یہ ایک طبی مرکز ہے جہاں پر اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والوں کا علاج کیا جارہا ہے، تاہم درحقیقت یہ حماس کا مرکز تھا، جہاں سے حماس کے لیڈر اسرائیل کیخلاف جنگ کی نگرانی کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ صیہونی طیاروں نے گذشتہ دنوں غزہ میں الشفاء نامی ایک اسپتال پر حملہ کیا تھا، جس میں بڑی تعداد میں زخمی شہید ہوئے تھے، جس پر عالمی سطح پر اسرائیل کو شدید تنقید کا سامنا تھا، تاہم سعودی میڈیا کی جانب سے اسرائیلی موقف کی حمایت نے مظلوم فلسطینیوں کے زخموں پر مزید نمک پاشی کا کردار ادا کیا ہے۔