شہید سردار حاج قاسم سلیمانیہفتہ کی اہم خبریں
عمران خان قاسم سلیمانی پر حملے کی خبر سنتے ہی کام چھوڑ کر ایک ہفتہ تنہائی میں رہا، ٹرمپ
شیعہ نیوز: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ جب ہم نے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کو قتل کیا تھا تو پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے اس واقعے کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا لمحہ قرار دیا تھا۔ ہیوسٹن میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عمران خان جو کرکٹ کے بہترین کھلاڑی تھے اور پاکستان کے سربراہ بنے تھے، انہوں نے کہا تھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے بڑا لمحہ تھا، جب میں نے سنا کہ قاسم سلیمانی کو قتل کر دیا گیا۔
ٹرمپ کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی کے قتل کی خبر سننے کے بعد میں اپنے دفتر سے گھر چلا گیا تھا، جہاں میں ایک ہفتے تک تنہائی میں رہا، یہ میرے ساتھ پیش آنے والا سب سے بڑا واقعہ تھا۔ سابق امریکی صدر کا عمران خان سے متعلق کہنا تھا کہ وہ کرکٹ کا سب سے بڑا کھلاڑی ہے، وہ خوبصورت آدمی پاکستان کا سربراہ بنا، اس نے کہا کہ میں اپنے دفتر سے چلا گیا تھا اور ایک ہفتے تک کام نہ کرسکا، وہ میری زندگی کا سب سے بڑا واقعہ تھا۔