مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونیوں کی اپنے واصل جہنم فوجیوں کیلئے فاتحہ خوانی

شیعہ نیوز: قرآن مجید اور احکام الٰہی کے منکر صیہونی حماس اور حزب اللہ کے مجاہدین کے حملوں میں واصل جہنم  ہونے والے اپنے اسرائیلی فوجیوں کی مغفرت کیلئے سورۃ الفاتحہ کا سہارہ لینے لگے ہیں۔ گذشتہ روز سے سوشل میڈیا پر زیرگردش ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صیہونی اپنے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی بخشش کیلئے نہ صرف دعا کر رہے ہیں بلکہ قرآن حکیم کی پہلی سورۃ الفاتحہ کی تلاوت بھی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ صیہونی علی الاعلان قرآن مجید کے منکر ہیں اور احکام خداوندی سے بھی روگردانی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے یہودیوں کے اس عمل پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کسی نے صیہونیوں کی نئی ڈرامہ بازی، کسی سے قرآن مجید کی عظمت اور کسی نے نئی سازش کا حصہ قرار دیا ہے۔ فلسطین پر ایک ماہ سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار کے قریب پہنچ گئی اور 28 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ 15 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ پندرہ سو کے زائد صہیونی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button