پاکستانی شیعہ خبریں
شب ضربت ميں عزاداري و اعمال شب قدر
اسلامي جمہوريہ پاکستان کے سبھي چھوٹے بڑے شہروں ميں انيسويں ماہ رمضان کي شب ميں جو مولائے متقيان حضرت علي ابن ابيطالب کے سرمبارک پر زہر ميں بجھي ہوئي تلوار کي ضرب لگنے کي شب ہے سوگواروں نے جناب امير کے غم ميں نوحہ و ماتم کيا اور مظہر عدالت کي مظلوميت پر آنسو بہائے –
اس درميان انيسويں کي شب چونکہ بعض روايتوں کے مطابق شب قدر بھي ہے لوگوں نے اعمال شب قدر انجام ديئے اور اپنے معبود کے حضور دست نياز بلند کئے –
سوگواري و عزاداري اور اعمال شب قدر کے سلسلے کے سب سے بڑے روحاني اجتماعات مرکزی امام بارگاہوں میں ہوئے جہاں دسيوں ہزار سوگواروں اور مومنين نے مولائے متقيان کي شب ضربت ميں سينہ زني و نوحہ خواني کرنے کے ساتھ ساتھ انتہائي خضوع و خشوع کے ساتھ اعمال شب قدر انجام دئے