دنیا

میکرون نے بھی غزہ میں قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کردیا

شیعہ نیوز: فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے غاصب صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں غیرفوجی افراد پر بمباری روک دی جائے۔
امانوئل میکرون نے الیزہ محل میں، بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں بچوں اور عورتوں کا قتل عام روک دینا چاہیے۔
فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ اس بمباری کا کوئی جواز نہیں ہے اور یہ کہ جنگ بندی اسرائیل کے مفاد میں ہی ہوگی۔
امانوئل میکرون نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ وہ اپنے دفاع پر مبنی اسرائیلی حق کی تائید کرتے ہیں کہا کہ "میں ان سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس بمباری کو روک دیا جائے۔”
انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ چاہیں گے کہ برطانیہ اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کے رہنما بھی جنگ بندی کے ان کے مطالبے میں شریک ہوں؟ کہا کہ مجھے امید ہے کہ وہ یہ کام کریں گے۔”
ادھر غاصب صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امانوئل میکرون کے اس انٹرویو پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ "ممالک حماس کی مذمت کریں، اسرائیل کی نہیں۔”
نیتن یاہو نے انتہائی بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ "غزہ میں بچوں کے قتل عام اور عام شہریوں کو نقصان پہنچنے کی ذمہ داری حماس پر ہے، اسرائیل پر نہیں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button