ہم طاقتور ہیں اور ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔جنرل علی حاجی زادہ
شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ جنرل علی حاجی زادہ نے شہید طہرانی مقدم کی یاد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہامریکہ ایران کے ساتھ دھمکی آمیز لہجے میں بات نہیں کرسکتا ہے۔ ایک رات میں تین تین مرتبہ درخواست کی شکل میں خط لکھتا ہے۔ ایران کی پوزیشن ایسی نہیں ہے کہ کوئی اس کو دھمکی دے سکے۔ ہم طاقتور ہیں اور ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔
آج غزہ ایک عالمی موضوع بن چکا ہے اور تمام قومیں صہیونی حکومت کی جنایتوں کے بارے میں متوجہ ہوچکی ہیں جس کے بارے میں چالیس سال پہلے امام خمینی نے بتایا تھا۔
انہوں نے کہا فلسطینی عوام مخصوصا بچوں کا خون ہرگز رائیگان نہیں جائے گا۔ کامیابی فلسطینی عوام کے قدم چومے گی اور مستقبل فلسطینی مظلوم عوام کا ہے۔
سردار حاجی زادہ نے لبنان اور حزب اللہ کو بھی جنگ میں شامل کرنے کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں جنگ کا دائرہ اس سے بھی زیادہ پھیل سکتا ہے لیکن ایران ہر قسم کی حالت کا سامنا کرنے کے لئے مکمل تیار ہے۔