دنیا

غزہ جنگ کا ذمہ دار امریکہ ہے، جوبائیدن کے نام ایک ہزار سے زائد افراد کا کھلا خط

شیعہ نیوز:رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی بین الاقوامی ترقی کی ایجنسی کے ایک ہزار انتیس کارکنوں نے امریکی صدر جوبائیدن کے نام اپنے ایک کھلے مراسلے پر دستخط کر کے غزہ میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم اور جارحانہ حملے جاری رہنے اور طبی مراکز، اسپتالوں، اسکولوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنائے جانے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

 

اس مراسلے میں غزہ جنگ کے تمام جرائم کا ذمہ دار حکومت امریکہ کو قرار اور صیہونی جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کی گئی ہے کہ بڑھتے جانی نقصان کی روک تھام نہیں کی جاسکتی مگر یہ کہ امریکی حکومت غزہ پر اسرائیل کے حملے اور جرائم رکوانے اور فوری طور پر جنگ بندی کا اقدام کرے۔

امریکہ کی بین الاقوامی ترقی کی ایجنسی کے ان کارکنوں نے امریکی صدر جوبائیڈن کے نام یہ مراسلہ ایسی حالت میں ارسال کیا ہے کہ اس سے قبل امریکہ کے سرکاری ملازمین نے غزہ میں صیہونی جرائم پر جاری امریکی حمایت پر اپنی مخالفت کا اظہار کیاتھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button