اہم پاکستانی خبریں

جبری گمشدہ افراد کے کیسز کا جائزہ لینے کیلئے وزارتی کمیٹی تشکیل

شیعہ نیوز: نگراں حکومت نے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کی بازیابی اور کیسز کے لئے وزارتی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ نے جبری لاپتہ افراد کے حوالے سے تین رکنی وزرا کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی جس کی سربراہی وزیر داخلہ کے پاس ہوگی۔ اس ضمن میں وزارت قانون و انصاف کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا جاری کردہ نوٹی فکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیرداخلہ کمیٹی کے چیئرمین جبکہ وزیر قانون اور وزیر دفاع ممبران ہوں گے، کمیٹی کے قیام کی منظوری وفاقی کابینہ نے سات نومبر کو دی تھی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد تشکیل دی جانے والی کمیٹی جبری گمشدگیوں کے کیسز کا جائزہ لے گی جبکہ کمیٹی کو انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی معاونت لینے کا اختیار ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button