دنیا

غزہ اور مغربی کنارے کو ایک ہو جانا چاہیئے، جو بائیڈن

شیعہ نیوز: امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے کو نئی فلسطینی اتھارٹی کے تحت بالآخر ایک ہو جانا چاہیئے۔ امریکی اخبار میں شائع مضمون میں صدر بائیڈن نے کہا کہ دو ریاستی حل کی جانب بڑھتے ہوئے غزہ اور مغربی کنارے کو نئے سرے سے بحال فلسطینی اتھارٹی کے تحت ایک ہونا چاہیئے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی اپنی موجودہ حالت میں غزہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے قابل نہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے اسرائیل اور حماس کے درمیان خونریز لڑائی سے متاثرہ لوگوں تک امداد پہنچانے کے لیے جنگ بندی کی درخواست کو پھر سے دہرا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button