اہم پاکستانی خبریں
تربت، سی ٹی ڈی کی مبینہ حملہ آوروں سے مقابلہ، چار حملہ آور ہلاک
شیعہ نیوز: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے تربت میں مبینہ حملہ آوروں سے فائرنگ کے تبادلے میں چار حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تربت میں پسنی روڈ پر سی ٹی ڈی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ جس میں چار مبینہ حملہ آور ہلاک ہوئے۔ سی ٹی ڈی اہل کاروں نے ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ تحویل میں لے کر لاشیں تربت اسپتال منتقل کر دیں۔